اکثر پوچھے جانے والے سوالات(ملٹی میڈیا)
اس فیلو شپ میں ویڈیو رپورٹ کی اہم شرائط کیا ہیں؟
آپ جو بھی ملٹی میڈیا(ویڈیو) کی تجویز(اسٹوری آئیڈیا) بھیجیں اس میں ویژوئلس کافی اثر دار ہونا چاہئے۔ آپ کو اپنی اسٹوری آئیڈیا میں ہمیں یہ یقین دلانا ہوگا کہ یہ ویڈیو رپورٹ آپ کیوں بنارہے ہیں، یعنی اس میں کیا اہم ویژوئلس اور ساؤنڈ بائٹ(لوگوں کے بیانات وغیرہ) ہوں گے اور وہ ایک عام ’ٹیکسٹ اسٹوری‘ سے کیسے الگ ہوگی۔
شُوٹ کس کوالیٹی کا ہونا چاہئے؟
آپ فل ایچ ڈی کوالیٹی میں کسی بھی کیمرے(یا اسمارٹ فون) پر پروفیشنل شوٹ کریں یا کسی سے کروائیں اور ایک پروفیشنل ویڈیو شوٹ کی بنیادی باتوں پر عمل کریں۔ بہتر اور قابل قبول آڈیو/ویڈیو کوالیٹی کے لئے مائیک اور ٹرائی پوڈ کا استعمال کریں۔ ایڈیٹر آپ سے ایکسٹرا فوٹیج یا کسی ایسے ایلیمنٹ کی مانگ کرسکتے ہیں جن کی اسٹوری میں کمی محسوس کی جارہی ہو۔ مثال کے طور پر کوئی بیان یا ویژوئل۔
کیا مجھے اپنی ملٹی میڈیا اسٹوری مکمل طور پر شوٹ اور ایڈٹ کرکے بھیجنی ہوگی؟
ہم آپ سے ایک بہتر اور مکمل طور سے ایڈٹ کی گئی اسٹوری کی توقع کرتے ہیں لیکن ا سے حتمی شکل دینے اور کوالیٹی کو بہتر بنانے میں ہمارے ایکسپرٹ آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
کیا مجھے کیمرا مین، ایڈیٹر یا کسی طرح کی مدد کے لئے فیلو شپ کے ساتھ ساتھ اضافی رقم بھی دی جائے گی؟
نہیں، فیلو شپ کے تحت دی گئی گرانٹ کے علاوہ کوئی اضافی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
مجھے رپورٹ کرنے کے لئے کتنا وقت ملے گا اور کتنی لمبی رپورٹ بنانے ہوگی؟
فیلوشپ کے لئے منتخب ہوجانے کے بعد ایک مہینے کے اندر اندر آپ کو اپنی فائنل رپورٹ ہمیں بھیجنی ہوگی۔ یہ رپورٹ 5سے 7منٹ کے دورانیہ کی ہوسکتی ہے۔ لیکن رپورٹ کتنی لمبی ہے اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسٹوری پروفیشنل انداز سے کی گئی ہو اور اثر دار ہو۔ اگر آپ کی رپورٹ اس سے کم یا زیادہ وقت لے کر زیادہ اثر ڈالتی ہے تو آپ ا سے چھوٹا یا بڑا کرنے کے لئے آزادہیں۔
میری رپورٹ کہاں شائع ہوگی اور کیا این ایف آئی اس میں مدد کرے گی؟
این ایف آئی نے سبھی ملٹی میڈیا رپورٹس کی اشاعت کے لئے’دی وائر‘ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یعنی فیلو جو بھی ملٹی میڈیا رپورٹ کریں گے وہ کوینٹ ہندی ویب سائٹ اور ان کے ملٹی میڈیا پلیٹ فارمس میں شائع ہوگی۔ ان رپورٹس کو کسی دیگر دیگر کے لئے نہیں بھیجا جاسکتا۔
میں اپنی فوٹیج یا ایڈٹیڈ اسٹوری کیسے بھیج سکتا ہوں؟
آپ ہمیں ’وی ٹرانسفر‘ یا گوگل ڈرائیو کے ذریعہ اپنی فوٹیج /اسٹوری بھیج سکتے ہیں۔
اسٹوری آئیڈیا بھیجنے سے پہلے کیا کریں؟
(۱) یہ جانچ لیں کہ آپ نے اسٹوری کی صرف موٹی موٹی باتوں کا ہی آئیڈیا نہ بھیجا ہو۔
(۲) پہلے سے کچھ کام کرکے رکھیں۔ بنیادی تحقیق کرلیں۔ اپنی ملٹی میڈیا رپورٹ سے جڑے ویژوئلس اور بائٹ(بیان) کی تفصیل ہمیں ضرور بھیجیں۔ یعنی آپ کی رپورٹ میں کیا شاٹس ہوں گے اور کن لوگوں سے آپ بات کریں گے۔
(۳) یہ اطمینان کرلیں کہ وہ اسٹوری پہلے کہیں اور شائع نہ ہوئی ہو۔ اگر کسی ایسے موضوع پر آپ اسٹوری کرنا چاہتے ہیں، جن پر پہلے بھی لکھا گیا ہے تو یہ ضرور دیکھیں اس میں آپ کیا نئی بات کہنے جارہے ہیں۔ کیا تبدیل ہوا ہے، کون سا نیا پہلو جڑا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے۔ آپ کی اسٹوری میں نیا پن ہونا چاہئے۔
(۴) یہ بھی یقینی بنالیں کہ اسٹوری کا جو آئیڈیا آپ بھیجنے والے ہیں اسے آپ مکمل کرسکتے ہیں۔ اس سے جڑے ثبوت آپ جمع کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری جانچ پڑتال آپ کرسکتے ہیں۔
درخواست فارم بھرنے سے پہلے کیا کیا تیار رکھیں؟
فیلوشپ کے لئے آپ کا اسٹوری آئیڈیا 400الفاظ سے کم کا ہونا چاہئے۔
آپ کا سی وی(بایو ڈیٹا) انگریزی میں اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہونا چاہئے۔
ورک سیمپل : شایع شدہ یا غیر شائع شدہ ملٹی میڈیا اسٹوری کا لنک
اپنی دعوے داری مضبوط بنانے کے لئے پرپوزل میں ان چیزوں کا خیال رکھیں
آپ کا سی وی(بایو ڈیٹا) انگریزی میں اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہونا چاہئے۔
ورک سیمپل : شایع شدہ یا غیر شائع شدہ ملٹی میڈیا اسٹوری کا لنک
یاد رکھیں کہ آپ ویڈیو رپورٹ کررہے ہیں کوئی اخبار یا ویب سائٹ کا ٹیکسٹ(متن) کاپی نہیں کررہے۔ اس لئے ویژوئلس کے حساب سے چیزیں اور اسی حساب سے اپنا اسٹوری آئیڈیا بنائیں۔
معاملے کی موجودہ اہمیت(تناظر) ضرور بتائیں۔(اس سے ایڈیٹرس کو آپ کے آئیڈیا کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔)
بتائیں کہ یہ موضوع کیوں معنی رکھتا ہے، اسے یوں سمجھیں کہ اس موضوع پر اپ ڈیٹ لینے والے ناظرین کو آپ رپورٹ یا تجزیے سے کیا نیا دینے والے ہیں؟ وہ اسے کیوں دیکھے؟
ہمیں اس بات کا احساس کرائیں کہ آپ کے پاس مضوع سے جڑے کون سے ثبوت، اعدادوشمار پہلے سے ہیں۔ اگر آپ کو یہ فیلوشپ دی جاتی ہے تو آپ اور کیا جمع کرنا چاہیں گے۔
جن لوگوں کو پہلے این ایف آئی فیلوشپ مل چکی ہے، کیا وہ پھر سے اپلائی کرسکتے ہیں؟
معاملے کی موجودہ اہمیت(تناظر) ضرور بتائیں۔(اس سے ایڈیٹرس کو آپ کے آئیڈیا کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔)
بتائیں کہ یہ موضوع کیوں معنی رکھتا ہے، اسے یوں سمجھیں کہ اس موضوع پر اپ ڈیٹ لینے والے ناظرین کو آپ رپورٹ یا تجزیے سے کیا نیا دینے والے ہیں؟ وہ اسے کیوں دیکھے؟
ہمیں اس بات کا احساس کرائیں کہ آپ کے پاس مضوع سے جڑے کون سے ثبوت، اعدادوشمار پہلے سے ہیں۔ اگر آپ کو یہ فیلوشپ دی جاتی ہے تو آپ اور کیا جمع کرنا چاہیں گے۔
جی ہاں، سابق این ایف آئی فیلو بھی تازہ فیلوشپ کے لئے درخواست کرسکتے ہیں۔ لیکن امیدواروں کا انتخاب کرنے والی ٹیم پہلی بار درخواست دینے والوں کو ترجیح دے گی۔