اردو میں رپورٹنگ کرنے والے آزاد صحافیوں کے لئے فیلو شپ
(اپلائی کرنے کی آخری تاریخ : 17 اپریل 2022)
صحافی کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج میں ہو رہی تبدیلیوں اور ہلچل پر گہری نظر رکھے۔ واقعات کی رپورٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی تہ تک پہنچے، تحقیقات کرے۔ عوام کے مسائل اجاگر کرے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے والے عوامل کو پروان چڑھائے۔ شہری حقوق، ہیومن رائٹس اور بنیادی حقوق جیسے سوالوں پر الرٹ رہے۔ حکومت کی ناکامیوں کو شدت کے ساتھ اجاگر کرے ۔ سوال کرے۔ صحت، کھیتی - کسانی اور سیاست سے لیکر ماحولیات کی فیلڈ میں اہم واقعات کو عوام تک پہنچائے.
اس کام میں آزاد (فری لانس) صحافیوں کی مدد کے لئے نیشنل فاؤنڈیشن فار انڈیا (این ایف آئی) میڈیا فیلو شپ کی چوتھی کڑی پیش کر رہا ہے۔
اس فیلو شپ کی پہلی کڑی کے تحت این ایف آئی نے ملک کےاکیس صحافیوں کا انتخاب کیا ۔ آپ انکے بارے میں اور انکے کام کے بارے میں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
دوسری کڑی میں انگریزی اور ملیالم کے 36 صحافیوں کو این ایف آئی نے یہ موقع دیا۔ انگریزی میں رپورٹنگ کے لئے منتخب فیلوز کے بارے میں تفصیلات اور ان کی اسٹوریز کے لئے یہاں کلک کریں، ملیالم کے لیے یہاں کلک کریں۔ ملیالم میں میڈیا فیلو شپ کے لیے ہم نے اجیمکھم کے ساتھ پارٹنرشپ کی تھی۔
تیسرے راؤنڈ میں ہم نے ہندی کے 35 آزاد صحافیوں کو یہ موقع دیا، جس میں سے 10 فیلو شپ ہندی میں ملٹی میڈیا رپورٹنگ کرنے کے لئے مختص تھی ۔ ملٹی میڈیا رپورٹس کی پبلشنگ کے لئے ہم نے کوینٹ ہندی کے ساتھ پارٹنرشپ کی تھی۔
اب اس فیلوشپ کے تازہ ترین راؤنڈ میں ہم یہ موقع 35 اور آزاد صحافیوں کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ جس میں سے 25 فیلوشپ اردو میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے لئے ہوگی، وہیں 10 فیلوشپ ناگامیز زبان میں صحافت کرنے والوں کے لئے ہوگی۔
فیلو شپ میں کیا کیا شامل ہے؟
ہر منتخب فیلو کو 1000-1500 الفاظ کی ایک ٹیکسٹ اسٹوری یا 5-7 منٹ کی ملٹی میڈیا/ویڈیو اسٹوری کے لئے این ایف آئی 30 ہزار روپئے کی گرانٹ مہیا کراتا ہے۔ فیلو سے امید کی جاتی ہے کہ وہ مفاد عامہ سے جڑے کسی موضوع پر ایک مہینے کے وقفے میں یہ رپورٹنگ کرے۔
ضرورت پڑنے پر بہتر رپورٹنگ کرنے کے طور طریقے و تکنیک سمجھانے کے لئے منتخب فیلو کو کسی سینئر صحافی یا مدیر سے رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی اسٹوری کو شائع کروانے میں بھی مدد کی جاتی ہے۔
فیلو کا انتخاب کس طرح ہوتا ہے؟
اسٹوری آئیڈیا اور پچھلے کام (ورک سیمپل) کی بنیاد پر ماہرین کی جیوری فیلو کا انتخاب کرتی ہے۔
پسماندہ طبقات اور دور دراز کے درخواست گزاروں کو ترجیح دی جاتی ہے۔
اپلائی کرنے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے 15 سے 20 دنوں کے اندر منتخب فیلو کے نام کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔ منتخب امیدواروں کو ای میل اور این ایف آئی کی ویب سائٹ کے ذریعے اسکی اطلاع دی جاتی ہے۔
فیلو شپ کے بارے میں مزید تفصیلات اور اکثر پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب جاننے لئے یہاں کلک کریں۔ اگر آپ اردو ملٹی میڈیا فیلو شپ کے لئے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلقہ سوالوں کے جواب جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔